حیدرآباد ۔7۔مارچ (اعتماد نیوز)سپریم کورٹ نے آج ریاستی الیکشن کمیشن کو 7مئی کے بعد ہی بلدی انتخابات کے نتائج کو جاری کرنے کا حکم دیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ اس
سے قبل بلدی انتخابات کے نتائج کو جاری کرنے کی صورت میں اسکا راست اثر عام انتخابات اور اسمبلی انتخابات پر پڑ سکتا ہے۔ جلد بلدی انتخابات کے نتائج کے اجرا کے فیصلہ کے خلاف سپریٹ کورٹ نے یہ تازہ فیصلہ صادر کیا۔